زیورخ،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چار بار چمپیئن اولمپک چیمپئن فرح نے ٹریک کو الوداع کہ دیا ہے۔برطانیہ کے اسٹار کھلاڑی نے زیورخ ڈائمنڈ لیگ میٹ میں 5000میٹر فائنل جیت کرگولڈوداعی لی۔6ٹائم ورلڈ چیمپیئن 34سالہ فرح نے 13منٹ اور 6.05سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے اپنی طلائی کامیابی حاصل کی۔فرح نے امریکہ کے پال کیمیلو اور ایتھوپیا مختار ادریس کوپیچھے چھوڑا،اگرچہ بعد میں کیمیلو کو نااہل قرار دیا گیا،اس وجہ سے ایتھوپیا یومیف کجیلچاتیسرے مقام پر آیا۔زیورخ ڈائمنڈ لیگ میٹ کے بعد انہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔فرح کے لئے یہ فتح بھی یادگار تھی کیونکہ دو ہفتے قبل ادریس نے لندن میں ورلڈ چیمپئن شپ کے 5000میٹر فائنل میں انہیں شکست دی۔